اسرائیل کا غزہ پر ’قبضے‘ کا منصوبہ، فرانس کی شدید الفاظ میں مذمت

image
فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی نئی فوجی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک ریڈیو انٹرویو میں وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ نے کہا کہ ’یہ ناقابل قبول ہے اور اسرائیلی حکومت انسانی ہمدردی کے قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔‘

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس کے بارے میں ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا تھا کہ ’غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنا ہوگا۔‘

اگر اس منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا تو فلسطینی سرزمین میں اسرائیل کی کارروائیاں مزید بڑھیں گی اور ممکنہ طور پر بین الاقوامی سطح پر اس کی شدید مخالفت کی جائے گی۔

اسرائیلی کابینہ کے وزرا نے پیر کی صبح ووٹنگ کے بعد اس منصوبے کی منظوری دی تھی، اسرائیلی فوجی سربراہ نے غزہ میں آپریشن کی توسیع کے پیش نظر ہزاروں ریزرو سپاہیوں کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

حکام نے کہا تھا کہ نئے منصوبے کے تحت اسرائیل حماس کو شکست دینا اور غزہ میں رہ جانے والے یرغمالیوں کو رہا کرنا چاہتا ہے۔ جبکہ لاکھوں فلسطینیوں کو جنوبی غزہ منتقل کر رہا ہے جس سے انسانی بحران شدت اختیار کر جائے گا۔

مارچ کے وسط میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں حملے تیز کیے ہیں۔ اسرائیل کے زیر کنٹرول غزہ کا تقریباً 50 فیصد علاقہ ہے۔

جنگ بندی کے خاتمے سے قبل اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کا داخلہ بھی روک دیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.