پاکستان نے فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ مار گرایا، فرانسیسی عہدیدار کی تصدیق

image
ایک اعلی فرانسیسی انٹیلیجنس عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے فرانسیسی ساختہ رفال طیارہ مار گرایا ہے۔

امریکی ٹیلی ویژن سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکام ممکنہ مزید نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایک اعلیٰ سطحی فرانسیسی انٹیلیجنس عہدیدار نے آج سی این این کو بتایا کہ انڈین فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ پاکستان نے مار گرایا، جو کہ پہلی بار ہوگا کہ ایک جدید فرانسیسی ساختہ جنگی طیارہ لڑائی میں تباہ ہوا ہو۔

پاکستان نے بدھ کو کہا تھا کہ اس نے انڈین حملے کے خلاف جوابی کارروائی میں انڈین فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل بھی شامل ہیں۔

انڈین حکام نے پاکستان کے اس دعوے پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

فرانسیسی عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ فرانسیسی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ایک سے زیادہ رفال طیارے راتوں رات پاکستان نے مار گرائے۔

سی این این کے مطابق انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والے ایک طیارے کے پرزوں کی لی گئی تصاویر پر فرانسیسی مینوفیکچرر کا لیبل دکھائی دیتا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کہنا ممکن نہیں کہ آیا یہ پرزہ رفال طیارے کا ہے یا نہیں۔

رفال طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن‘ نے سی این این کی جانب سے کیے گئے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

رفال طیارہ 10 ٹن وزنی، دو انجن والا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو فضائی لڑائی اور زمینی حملوں کے لیے 30 ملی میٹر توپ، فضائی میزائل، لیزر گائیڈڈ بم اور کروز میزائلوں سے لیس ہے۔

حالیہ کشیدگی سے قبل انڈیا کے پاس فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن سے خریدے گئے 36 رافیل طیارے تھے۔

فرانسیسی فوج نے اس واقعے پر تاحال سرکاری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.