چین کی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد کیا جا سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ چین کی مصنوعات پر ٹیرف 145 سے 80 فیصد کیا جا سکتا ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’چین پر 80 فیصد ٹیرف مناسب لگتا ہے۔‘

چین پر امریکہ نے 145 فیصد ٹیرف لگایا تھا اور بعض اشیا پر مجموعی ڈیوٹی 245 فیصد تک چلی گئی تھی۔ چین نے جواب میں امریکی مصنوعات پر ٹیرف 125 فیصد کر دیا تھا۔

ٹرمپ نے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’سکاٹ بی پر منحصر ہے‘، جو اس ہفتے کے آخر میں جنیوا میں چین کے نائب وزیراعظم لی فینگ سے بات چیت کریں گے۔

ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ ’چین کو امریکہ کے لیے اپنی مارکیٹ کھولنی چاہیے جو اس کے لیے بہت اچھا ہو گا۔ بند مارکیٹ کا کوئی فائدہ نہیں۔‘

چین کے سرکاری ڈیٹا کے مطابق تجارتی جنگ کے باوجود اپریل میں اس کی عالمی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق بیجنگ نے اپنی برآمدات کو جنوب مشرقی ایشیا کی طرف بھیجنا شروع کر دیا تھا اور امریکہ کے لیے اس کی برآمدات میں 17.6 فیصد کمی ہوئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹ برطانیہ کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کے بعد آئی ہے جسے انہوں ’تاریخی‘ قرار دیا ہے۔ گذشتہ ماہ ٹیرف میں بڑے پیمانے پر اضافے کے بعد یہ کسی بھی ملک کے ساتھ پہلی ڈیل ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی معاہدہ پہلا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ یورپی یونین اور چین کے ساتھ مشکل مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

جمعے کو ٹیرف میں کمی کی خبروں پر امریکہ سمیت دنیا کی بڑی سٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ یو ایس فیوچر اوپر تھی جبکہ ایشیا میں ملا جلا رجحان تھا جبکہ یورپی مارکیٹس میں اضافہ دیکھا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.