قتل کیس میں مشہور ٹک ٹاکر کو سزا موت کا حکم

image

مشہور ٹک ٹاکر ریحانہ عرف زخمی شیرنی کو قتل کیس میں موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے 3 روز سے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے کہا کہ مجرمہ ٹک ٹاکر کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نو ہو جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ مجرمہ نے سنگین جرم کیا ہے کسی قسم کی رعایت مستحق نہیں۔

رشتہ کے جھگڑے پر زخمی شیرنی نے کزن لجپال حسین شاہ کو قتل کیا، ٹک ٹاکر نے 30 بور پستول سے مقتول کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔ تھانہ کوٹلی ستیاں نے 23 مارچ 2023 کو مقدمہ درج کیا، ٹک ٹاکر زخمی شیرنی سے آلہ قتل پستول برآمد کیا گیا۔

مجرمہ ٹک ٹاکر ہر تاریخ پر ہتھکڑیوں میں ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک بناتی، سزا کے بعد مجرمہ ٹک ٹاکر زخمی شیرنی اڈیالہ جیل منتقل کی جارہی ہے۔

ٹک ٹاکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیصلہ ٹھیک نہیں ہائی کورٹ میں اپیل کروں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.