قصور: بھارتی جارحیت سے شہید پاکستانیوں کی غائبانہ نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

image

بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستان کے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ آج ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں ادا کی جائے گی۔

نماز جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیرِ مملکت ملک رشید احمد خان، اور رکنِ صوبائی اسمبلی ملک سعید احمد خان بھی شرکت کریں گے۔

نماز جنازہ کا انعقاد کھڈیاں خاص کے ہائی سکول میں کیا جائے گا، جہاں پاک افواج اور قوم کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔ اس موقع پر اعلیٰ فوجی افسران، بیوروکریٹس اور پولیس افسران سمیت ہزاروں شہری بھی شریک ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے آبائی علاقے کھڈیاں خاص میں ہونے والی اس غائبانہ نماز جنازہ میں عسکری و سرکاری حکام کی بڑی تعداد شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے موجود ہوگی۔

غائبانہ نماز جنازہ کے دوران پاکستانی قوم کی یکجہتی اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کا پیغام دیا جائے گا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور امن کے لیے دعائیں بھی کی جائیں گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے گی، اور ہم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے والے ہمارے بہادر سپاہی قوم کے ہیرو ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.