اسلام آباد اے ایس ایف کی بڑی کاروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

image

ایئرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والی پرواز کے مسافر سے 888 گرام آئس منشیات برآمد کر لی۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے کارروائی کے دوران مسافر شعیب علی بخش کے سامان سے منشیات برآمد کرلیں، جنہوں نے منشیات نہایت مہارت سے ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے اسکیننگ کے دوران سامان کو مشتبہ قرار دیا اور بعد ازاں تفصیلی تلاشی کے دوران چھپائی گئی منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.