برطانیہ نے فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد قرار دے دیا

image

برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی عائد کردی گئی، رکنیت یا حمایت پر 14 برس تک سزا دی جاسکے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین ایکشن کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ نے فلسطین ایکشن کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کی درخواست رد کردی تھی۔ رپورٹس کے مطابق گروپ نے فیصلے کو کورٹ آف اپیل میں چیلنج کیا تاہم آخری لمحات میں ان کی اپیل مسترد کردی گئی۔

فلسطین ایکشن کے دعوے کے مطابق گزشتہ ماہ رائل ائیر فورس کے 2 طیاروں کو 7 ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچانے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رائل ائیر فورس بیس پر 2 طیاروں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 4 افراد پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ٹیررازم ایکٹ 2000 کے تحت تقریباً 81 تنظیمیں کالعدم ہیں جن میں حماس، القاعدہ اور نیشنل ایکشن بھی شامل ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts