قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیشرفت کرتے ہوئے مزید چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کوہستان اور ایبٹ آباد میں کی گئی جہاں سے ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ نیب کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے 18 ملین روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے جو مبینہ طور پر کرپشن سے حاصل کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں گرفتار افراد کی مجموعی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے جب کہ نیب کی جانب سے مزید تحقیقات اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور غیرقانونی ٹھیکوں سے متعلق شواہد سامنے آ رہے ہیں جن کی روشنی میں مزید کارروائیاں متوقع ہیں۔