کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ
کراچی کی قائم مقام ناظم امتحانات زرینہ راشد نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ
حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء
کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس اور امپروومنٹ
اور ڈویژن کے عملی امتحانات 25 مئی 2016ء سے شروع ہورہے ہیں-
انہوں نے عملی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل طالب علموں کو ہدایت
کی ہے کہ وہ عملی امتحانات کا پروگرام 25 مئی سے قبل اپنے متعلقہ کالجوں سے
حاصل کرلیں۔