کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: مختلف گروپس کے اسکروٹنی فارم

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ ،آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2017ء کے اسکروٹنی فارم بروز جمعرات15 فروری 2018 ء سے بروز بدھ 14 مارچ 2018ء تک وصول کیے جائیں گے،

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/CE/SCRUTINY/24/2018 کے مطابق اپنے پرچوں کی اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے طلباء کی مارکس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں جبکہ ہوم اکنامکس گروپ کے طلباء کی مارکس شیٹس ان کے کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.