پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے نتائج کا اعلان

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، یہ نتائج ہماری ویب پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ میں نہ صرف پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں بلکہ پہلی چھ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں صرف ایک طالب علم ہے ۔نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے ناظم امتحانات عظیم احمد نے کہا کہ سائنس پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات 2018ء میں پہلی پوزیشن بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی حسنہ عادل بنت عادل خان ملک رول نمبر 821324نے 1100 میں سے 993نمبرزاے ون گریڈ لے کر حاصل کی، اسی کالج کی زہرہ انس بنت محمد انس رول نمبر 821570 اور عثمان پبلک اسکول کیمپس ون سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری اسکول کی خدیجہ اشرف بنت محمد اشرف بھٹی رول نمبر 817074 نے 988 نمبرز اے ون گریڈ لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن جبکہ بحریہ کالج ایم ٹی خان روڈ کی آمنہ سعید بنت سعید احمد رول نمبر 809905 نے 987 نمبرز اے ون گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ میں 23355 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 22930 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 12362امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 53.91فیصد رہا، کامیاب ہونے والے طلباء میں سے 1415 اے ون گریڈ، 3191 اے گریڈ، 3378 بی گریڈ، 3037 سی گریڈ، 1287 ڈی گریڈ جبکہ 54امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں 9امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 5امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 55.56 فیصد رہا، کامیاب ہونے والے پانچ امیدواروں میں سے ایک اے گریڈ، 2بی گریڈ اور 2امیدوار سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.