گورنمنٹ اسکول انرولمنٹ فارم بغیر کسی فیس کے جمع کرواسکتے ہیں

image
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام گورنمنٹ اسکولوں کے سالانہ امتحانات برائے سال 2019 جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ (ریگولر) طلباء وطالبات کے انرولمنٹ فارم بغیر کسی فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں31اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

انہوں نے تمام اسکولوں کے سربراہان کو آگاہ کیا ہے وہ جلد از جلدبورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے رابطہ کریں۔ انہوں نے واضح ہدایات دیتے ہوئے تمام اسکولوں کو آگاہ کیا کہ وہ طلبہ سے کسی بھی طرح کی فیس وصول نہ کریں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.