سردیوں میں خواتین کے پسندیدہ لباس

image
لاہور( 24 نیوز) جاڑے کی سرد شاموں کی آمد آمد ، موسم کی بدلتی رت مزاج پربھی اثر اندازہوتی ہے،سرد موسم میں خواتین تیزرنگ کے لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔

ضرور پڑھیں:ضمنی انتخابات:کارکنوں کا جشن، بھنگڑے اور ہوائی فائرنگ سرد ہواووں کی آمد اور موسم کی تبدیلی کے اثرات مزاج کوبھی تبدیل کردیتے ہیں، خاص طور پرخواتین کے مزاج کےساتھ ان کے لباس کے رنگ میں بھی بدل جاتے ہیں، سرد موسم میں خواتین گہرے رنگ کے لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔ بعض شاعرانہ طبیعت رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ سرد شامیں مزاج کو رنگین بنا دیتی ہیں اسی لئے خواتین تیز رنگ کے لباس خریدنے اور پہننے کو ترجح دینے لگتی ہیں۔

گرمی کے موسم میں خواتین ہلکے رنگ پہنتی ہیں جو آنکھوں کو ٹھنڈک دیتے ہیں، جبکہ سردیوں کی آمد پرخواتین پرکشش نظر انے کے لیے گہرے رنگ منتخب کرتی ہیں۔سرد ہواوں کے چلتے ہی خواتین ہلکے رنگوں کو خیرباد کہہ کر تیز رنگوں کو پسند کرتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید