والد سے آیات سن کر یاد کرتا تھا نابینا لڑکے کے قرآن حفظ کرنے پر کیا معجزہ پیش آیا؟

image

"میں نے 9 برس کی عمر سے قرآن کریم حفظ کرنے کی شروعات کی۔ میرے والد قرآن کی آیات پڑھتے تھے اور میں میں سن کر یاد کرتا تھا اور والد کو سنایا کرتا تھا"

یہ کہنا ہے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایسے شہری حافظ سلمان بن صابر المرغلانی کا جو دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں لیکن اس کے باوجود انھوں نے کڑی محنت اور لگن سے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی.

حافظ سلمان نے انکشاف کیا کہ انھوں نے صرف 5 برس کے عرصے میں قرآن مجید حفظ کیا ہے. اس دوران انھیں کوئی مشکل نہیں پیش آئی.

حافظ سلمان کا کہنا ہے کہ دوران حفظ وہ روزانہ ایک یا ڈیرھ صفحہ قرآن زبانی سن کر سبق لیتے تھے پھر اسے یاد کرتے اور کئی بار دہراتے تاکہ اچھی طرح حفظ ہوجائے.

"کہ قران کا ہی معجزہ ہے کہ میں قرآن پاک حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کر رہا تھا اور مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے میری زندگی بہت آسان ہوگئی ہے۔ اسکول، کالج سے یونیورسٹی تک تعلیم کے تمام مراحل بہت آسان ہو گئے اور ہر دروازہ مجھ پر خودبخود کھلتا گیا"

You May Also Like :
مزید