ایبٹ آباد میں جیپ گہری کھائی میں جاگری، 5 جاں بحق، 5 زخمی

image

ایبٹ آباد میں حویلیاں سے مگری جانے والی مسافر جیپ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جیپ میں 12 افراد سوار تھے۔ تیز رفتاری کے باعث گاڑی راستے میں بے قابو ہو کر الٹ گئی اور گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایبٹ آباد کے علاقے بھنگیاں میں اسی نوعیت کا حادثہ پیش آیا تھا جب ایک جیپ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران احتیاط برتی جائے اور غیر محتاط ڈرائیونگ سے گریز کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US