افغانستان کی حکومت نے طورخم تجارتی راستہ کھولنے سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی راستے تب تک نہیں کھولے جائیں گے جب تک اقوام متحدہ کی ضمانت حاصل نہ ہو اور تمام شرائط پوری نہ کی جائیں۔
افغان حکام کی شرائط ہیں کہ، پاکستان کے داخلی معاملے میں ٹی ٹی پی کا ذکر یا افغانستان کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کی جائے، حالت جنگ ہو یا حالت صلح، ہر قسم کی صورت میں تجارتی راستے دونوں جانب کھلے رہیں، پاکستان افغانستان حکومت کے مخالفین کی حمایت بند کرے، کسی بھی قسم کی جارحیت قبول نہیں کی جائے گی، پاکستان تجارتی راستے بند کرنے اور کسی بھی جارحیت پر معافی مانگے۔
یہ بیان ملا عبدالغنی برادر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔