خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 7 خوارج مارے گئے۔لکی مروت میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور بھارتی حمایت یافتہ تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں، شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ پرعزم ہیں۔