ایبٹ آباد: مبینہ اغوا کے بعد ڈاکٹر وردہ کی لاش جنگل سے برآمد

image

ایبٹ آباد کے بینظیر بھٹو ٹیچنگ اسپتال (DHQ) سے چند روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش ٹھنڈیانی، لڑی بنوٹہ کے جنگل سے برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے جبکہ اغوا اور قتل کے مقدمے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر وردہ کے ورثاء نے الزام لگایا تھا کہ چند روز قبل ایک قریبی خاتون دوست نے 67 تولہ سونا اور نقد رقم واپس مانگنے کے بعد ڈاکٹر کو مبینہ طور پر اغوا کیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اغوا کے بعد مذکورہ خاتون ڈاکٹر وردہ کو جدون پلازہ لے گئی، جہاں انہیں ٹھیکیدار ندیم کے حوالے کیا گیا۔

بعدازاں شمریز نامی شخص اور اس کے ساتھی ڈاکٹر وردہ کو ایک سوزوکی گاڑی میں لے گئے اور نامعلوم مقام پر لے جانے کے بعد ان کی لاش جنگل میں پھینک دی گئی۔

پولیس نے واقعے پر اغوا، قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ مزید تفتیش پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں کی جائے گی۔

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر قریبی تھانے سے رابطہ کریں تاکہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US