صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025 صوبائی مشاورت کے لیے واپس بھیج دیا

image

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025 کو صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیشِ نظر نظرِ ثانی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو واپس بھیج دیا ہے۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد کئی اہم بلز پر دستخط کر دیے ہیں جن میں ایویڈنس (ترمیمی) بل 2025، کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ اسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل 2025 اور نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس بل 2025 شامل ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ صوبوں میں دانش اسکولز کے قیام کے لیے متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے اسی بنیاد پر دانش اسکولز اتھارٹی بل کو نظرِ ثانی کے لیے واپس بھیجا گیا۔

ذرائع کے مطابق اب وزیراعظم شہباز شریف اور متعلقہ حکام بل میں متوقع ترامیم کے بعد دوبارہ منظوری کے لیے صدر مملکت کے پاس پیش کریں گے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US