فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے حصص خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے سیکریٹری بریگیڈیئر (ر) خرم کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فوجی فرٹیلائزر میں 43.5 فیصد حصص فوجی فاؤنڈیشن کی ملکیت ہیں جو پاک فوج کی فلاحی تنظیم اور بالآخر حکومت کے تحت کام کرتی ہے۔ اسی وجہ سے پی آئی اے کے حصص کی یہ منتقلی نجکاری کے زمرے میں نہیں آئے گی بلکہ اسے سرکاری اداروں کے درمیان حصص کی منتقلی قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قومی ادارے پی آئی اے کی مالی اور انتظامی بہتری کو یقینی بنانا ہے۔