سمیر منہاس اور عثمان خان نے سنچریاں بنا کر پاکستان کے انڈر 19 ٹیم کو زمبابوے کے خلاف 354 جیسے پہاڑ کا ٹوٹل بنانے میں کامیاب کر دیا۔
آج زمبابوے کے شہر ہرارے میں جاری تین ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ کے میچ میں زمبابوے نے بیٹنگ کی دعوت دی اور اپنے فیصلے پر پچھتاتے رہے۔
پاکستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر بڑا ٹوٹل داغ دیا، جس میں سمیر منہاس نے 142 اور عثمان خان نے 121 رنز کیے اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 199 رنز بھی کیے۔
سمیر نے اپنے رنز 106 گیندوں پر کیے جس میں 17 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جبکہ عثمان نے 112 گیندوں پر 121 کی ہے جس میں 12 چوکے، دو چھکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ حذیفہ احسن نے بھی 54 رنز 53 گیندوں پر کردیے۔ زمبابوے کی طرف سے تیز بالر قربی مدارہ میٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔