قومی اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، وزارت پارلیمانی امور نے اس حوالے سے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی ہے۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے عمل کا آغاز بھی متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں اہم قانون سازی کے علاوہ عوامی اور قومی مسائل پر بھی بحث ہوگی۔
امکان ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس تقریباً دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔