ورلڈ کپ میچز: آئی سی سی کی بی سی بی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے جو بھی تحفظات ہیں اپنے ورلڈ کپ میچز بھارت میں کھیلنے کے حوالے سے اسے مل کر دور کیا جائے گا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ایک اعلامیہ کے مطابق آئی سی سی نے یقین دلایا ہے کہ بنگلا دیش ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کو کسی رکاوٹ کے بغیر یقینی بنایا جائے گا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی نے ان کے تمام تحفظات کے حوالے سے مل کر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور ان کو دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ میڈیا میں جو الٹی میٹم کی خبریں چل رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی اور متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ تعمیری انداز میں رابطے جاری رکھے گا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کے میچز بھارت میں ہی کرانے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ بھی اب ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کے لیے راضی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو سپورٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات کو درست قرار دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US