انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے بتایا کہ ہفتہ کو انڈونیشیا کے تلاؤڈ جزائر کے ساحل پر 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ جی ایف زیڈ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 77 کلو میٹر(47.87میل) تھی۔
دوسری جانب انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.1 تھی جب کہ اس کی گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔
انڈونیشین زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ شدید خوفزدہ ہوگئے، تاہم کسی بھی نقصان کی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔