خیبر پختونخوا: محکمہ لائیو اسٹاک میں کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا

image

محکمہ لائیو اسٹاک میں 7 کروڑ 64 لاکھ سے زائد رقم کی خور برد کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ضم اضلاع سمیت 4 افراد کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں، معطل ہونے والوں میں دو ویٹرنری آفیسر اور ایک ویٹرنری اسسٹنٹ شامل ہیں۔

اس حوالے سے چیف سیکریٹری نے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی اور 60 روز میں رپورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، چیف سیکریٹری کی جانب سے ڈی جی پروٹوکول ایڈمن حمید اللہ شاہ اور ڈائریکٹر فشریز زبیر علی کمیٹی میں شامل ہیں۔

مبینہ کرپشن اسکینڈل میں جانوروں کے لیے 2 کروڑ 74 لاکھ 90 ہزار روپے کے ویکسین کی سپلائیز میں خورد برد کا الزام لگایا گیا ہے، ویکسین کی خریداری صرف کاغذات میں دکھائی گئی جبکہ سپلائی ہوئی ہی نہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ادویہ خریداری میں 4 کروڑ 89 لاکھ 66 ہزار روپے کی خورد برد کی گئی ہے، غیر معیاری اور جعلی ادویہ کی خریداری کا بھی الزام لگایا گیا ہے جبکہ ادویہ کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں لیا گیا۔

دستاویز کے مطابق ای اینڈ ڈی رولز کے تحت چیف سیکریٹری نے کارروائی کا حکم دے دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US