وفاقی بجٹ 2026-27: برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے کے اہداف مقرر، ٹیرف اصلاحات کا فیصلہ

image

آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں معاشی اہداف اور تجارتی پالیسی سے متعلق اہم تجاویز سامنے آگئی ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق برآمدات کا ہدف 32 ارب 90 کروڑ ڈالرز جبکہ درآمدات کا ہدف 70 ارب ڈالرز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس طرح تجارتی خسارے کا تخمینہ 37 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔

Your browser does not support viewing PDFs inline. Download the PDF instead.

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ترسیلات زر کا ہدف 42 ارب 40 کروڑ ڈالرز مقرر کرنے کی تجویز ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالرز تک محدود رکھنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے برآمدات میں اضافے کے لیے متعدد اقدامات تجویز کیے ہیں، جن کے تحت مختلف شعبوں میں ڈیوٹیز میں کمی اور ٹیرف اصلاحات شامل ہیں۔

بجٹ میں 518 ٹیرف لائنز پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ 2166 ٹیرف لائنز پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کرنے اور 468 ٹیرف لائنز پر 6 فیصد سے کم کر کے 4 فیصد کرنے کی تجویز شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ٹیرف اصلاحات کے تحت کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد تجارتی لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US