امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور وینزویلا کے درمیان دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت امریکا کو وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل ہوگا جبکہ نجی شعبے کی جانب سے تقریباً 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معاہدے سے امریکی تیل ذخائر اور رسد میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں مستقبل میں امریکی شہریوں کے لیے پٹرول کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔