کیبل انٹرنیٹ آپریٹرز لائسنس لے کر اپنی سرمایہ کاری محفوظ بنائیں: پی ٹی اے و 'اپنا' کا سیمینار

image

آل پاکستان نیٹ ورکرز ایسوسی ایشن (اپنا) کے زیراہتمام کراچی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی سمیت سندھ بھر سے انٹرنیٹ ڈیلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار میں پی ٹی اے کے ڈائریکٹر لائسنسنگ فرخ سہیل نے ڈیلرز کو قانونی طریقے سے کام کرنے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ لائسنس ہولڈر کو اپنے مقررہ ضلع کے علاوہ دیگر اضلاع میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں اپنا کے چیئرمین شیخ عثمان نے کہا کہ کیبل انٹرنیٹ اب ایک بڑا کاروبار بن چکا ہے اور آپریٹرز خود کو ریگولرائز کرا کر پی ٹی اے سے براہ راست رابطہ قائم کریں تاکہ ان کی سرمایہ کاری محفوظ رہ سکے۔

انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن کی ممبر کمپنیوں کے تعاون سے منعقدہ اس سیمینار کی سوال و جواب کی نشست میں ڈیلرز کو درپیش مسائل اور لائسنس کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا، جبکہ اپنا کے صدر شاہد ندیم، فائنانس سیکرٹری زاہد ڈار اور انفارمیشن سیکریٹری سلمان احمد نے کاروبار کو چلانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US