کراچی: کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی، میئر آفس جل گیا

image

ایم اے جناح روڈ پر واقع کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ میئر کے دفتر سے متصل کچن میں لگی، جس نے پورے پورشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دو فائر ٹینڈرز نے کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔

حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ آتشزدگی کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US