میر رضا کے اکاؤنٹ میں بھاری ٹریڈنگ، کروڑوں ڈالر کی ٹریڈنگ کا انکشاف

image

نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، حکام نے میر رضا کے بائنانس اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق میر رضا نے 2021 میں بائنانس اکاؤنٹ بنایا تھا، جس کے ذریعے مجموعی طور پر 8 کروڑ 90 لاکھ یو ایس ڈی ٹی سے زائد کی خرید و فروخت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کو فیوچر ٹریڈنگ میں 3 کروڑ 49 لاکھ یو ایس ڈی ٹی سے زائد کا نقصان ہوا۔ 2024 سے 2026 کے دوران بھی انہیں ایک لاکھ 39 ہزار یو ایس ڈی ٹی سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق میر رضا کی موت سے چند روز قبل 22 اور 23 جولائی 2026 کو بھی ان کے اکاؤنٹ سے بڑی مالیت کی فیوچر ٹریڈنگ ہوئی، جس میں تقریباً 20 لاکھ یو ایس ڈی ٹی کا نقصان ہوا۔

میر رضا کے بائنانس اکاؤنٹ کی سامنے آنے والی تفصیلات قتل کیس کی تحقیقات میں اہم سمجھی جا رہی ہیں، تاہم اکاؤنٹ میں ہونے والی ٹریڈنگ اور نقصان کا قتل کے واقعے سے تعلق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوسکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US