مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

image

مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1,400 روپے اضافے کے بعد 4,23,436 روپے کا ہوگیا۔

24 کیرٹ 10 گرام سونا 1,201 روپے اضافے کے بعد 3,63,028 روپے کا ہوگیا۔

22 کیرٹ 10 گرام سونا 1,101 روپے اضافے کے بعد 3,32,787 روپے کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر کے بعد 4,009 ڈالر کا ہوگیا۔

24 کیرٹ فی تولہ چاندی 20 روپے کے اضافے کے بعد 5,878 روپے کی ہوگئی۔

24 کیرٹ 10 گرام چاندی 17 روپے کے بعد 5,039 روپے کی ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.20 ڈالر اضافے کے بعد 54.00 ڈالر کی سطح پر آگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US