فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

image

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم انور ابراہیم اور وزیر دفاع محمد خالد بن نورالدین سے ملاقاتیں کیں جن میں دفاعی و عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے لیے باہمی رابطے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملائیشیا کی وزارت دفاع آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون، مشترکہ تربیت اور ادارہ جاتی روابط بڑھانے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں ادارے کے ہال آف فیم میں 21ویں رکن کی حیثیت سے شامل کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US