ملک بھر میں سونا 1300 روپے فی تولہ مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 1,300 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام 24 قیراط سونے کے بھاؤ 1,115 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 1,022 روپے اضافے سے 3 لاکھ 2 ہزار 922 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 3,629 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں چاندی کی قیمتوں میں تنزلی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 49 روپے کمی کے بعد 4,687 روپے اور 10 گرام چاندی 41 روپے کم ہو کر 4,018 روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی منڈی میں چاندی کی قدر 0.48 ڈالر کی کمی سے 42.09 ڈالر فی اونس رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US