صوبائی وزیر رانا سکندر حیات کی عدالت سے مولانا کے اثاثوں کی منی ٹریل طلب کرنے کی استدعا

image

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے ایک حالیہ بیان میں مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے عوام نے ان کی سیاست اور جماعت کی پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موٹرویز بند کرنے کا دعویٰ کرنے والے اب منظر عام سے غائب ہیں اور ملک کا نوجوان طبقہ ان سے سوال کر رہا ہے کہ انہوں نے نوجوانوں کے حقوق کے لیے کون سی عملی جدوجہد کی ہے۔

رانا سکندر حیات نے مزید خبردار کیا کہ اگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے یا امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو ریاست پوری طاقت سے حرکت میں آئے گی، کیونکہ ریاست کی رٹ سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں اور ذرائع آمدن پر سوالات اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد میں ایک افغان شہری کے گھر کو اپنا قرار دیا جا رہا ہے، لہٰذا انہیں اس جائیداد کی خریداری کی منی ٹریل اور ذریعہ معاش سامنے لانا چاہیے۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر نے افغانستان سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور جائیدادوں کے حصول کا معاملہ اٹھاتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ان کے اثاثوں کی منی ٹریل طلب کی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US