انٹرسال دوم میڈیکل، انجینئرنگ اور جنرل گروپ ضمنی کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے

انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سائنس پری میڈیکل، سائنس پری انجینئرنگ اور

سائنس جنرل گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2013ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل کے امتحانات

میں 5716 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی،5532 امیدوار امتحانات میں شریک

ہوئے جسمیں سے 1908 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب

34.49% فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 1امیدوار اے ون گریڈ، 6امیدوار اے گریڈ،

122 بی گریڈ، 822 سی گریڈ، 897 ڈی گریڈ اور 52 امیدوار ای گریڈ میںکامیاب

ہوئے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ سائنس پریِانجینئرنگ کے

امتحانات میں میں 7687 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 7362 امیدوار

امتحانات میں شریک ہوئے اور3192 امیدوار پاس ہوئے، اس طرح کامیابی کا تناسب

43.36 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 4 امیدوار اے ون گریڈ میں، 21اے گریڈ میں،

113 بی گریڈ میں، 901 سی گریڈ، 1950ڈیِگریڈ اور 200 امیدوار ای گریڈ میں جب

کہ سائنس جنرل گروپ میں 719 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی،684امیدوار

امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 324 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح

سائنس جنرل گروپ میں کامیابی کا تناسب 47.37فیصد رہا۔ ان امتحانات میں

4امیدوار اے گریڈ، 35 بی گریڈ، 135 سی گریڈ، 145 ڈی گریڈ اور 5 امیدوار ای

گریڈ میںکامیاب قرار پائے۔

 

Click Here For

Result


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.