میٹرک بورڈ کراچی: نویں دسویں جماعت کے عملی امتحانات، نظری امتحان

image

ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق اسٹرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں نویں

ودسویں جماعت کے نظری امتحانات ۲ اپریل سے شروع ہو رہے ہیں اور عملی امتحانات اپریل

کے آخری ہفتے میں منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں ناظم امتحانات نے بتایا کہ پہلے مرحلے

میں نظری امتحانات کے انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے اورعملہ شب و روز محنت کرکے

امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔نظری امتحانات کے فوری بعد تقریباً اپریل کے آخری

ہفتے میں عملی امتحانات کا انعقاد ہو گا۔ اس سلسلے میں عملی امتحانات کے لیے ہیڈ،

ایڈیشنل ہیڈ اور ڈپٹی ہیڈ کے ناموں کا تعین کمیٹی نے سینارٹی کی بنیاد پر کردیا ہے۔

نظری و عملی امتحانات کے پُر امن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری

اقدامات کر رہے ہیں۔ بورڈ سے الحاق شدہ اسکو لوں کے سربراہان سے گزارش ہے کہ وہ

عملی امتحانات کے حوالے سے اپنے اپنے اسکول میں طلباء کو تمام سہولتیں فراہم کریں۔

ناظم امتحانات نے مزید کہا کہ عملی امتحانات کے ہیڈ اور ایڈیشنل ہیڈ وڈپٹی ہیڈ دئیے

گئے اپنے اپنے سیکٹر میں عملی امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنائیں اور اپنی رپورٹ

ناظم امتحانات کو پیش کریں۔اسکول بورڈ کی طرف سے فراہم کردہ تاریخوں کو عملی

امتحانات کرانے کے سختی سے پاپندہیں اگر کسی اسکول نے اپنی مرضی سے یا وقت سے پہلے

عملی امتحان کروایا تو بورڈ کے قوانین کے تحت ایسے اسکولوں کے خلاف کاروائی کی جائے

گی اور نتائج منسوخ کردئیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.