میڈیکل کالجوں کی داخلہ فیس میں اضافے کا مطالبہ مسترد، انٹری ٹیسٹ 19 اکتوبر کو ہوگا

image

میڈیکل کالجوں میں داخلہ فیس میں اضافے کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا، 2014-15ء کی یونیفارم داخلہ پالیسی کی منظوری دے دی گئی، داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 19؍اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا جبکہ داخلہ فارم 10؍ستمبر سے جاری کیے جائیں گے جو 30؍ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، صوبے کے سرکاری میڈیکل کالجوں و یونیورسٹیوں میں سال برائے 2014-15ء کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی اس میں داخلوں کے لیے صوبائی سیکرٹری صحت اقبال درانی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع، ڈاؤ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر عمر فاروق، لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ کے پرووائس پروفیسر منیر جونیجو ، پیپلز یونیورسٹی نواب شاہ کے پروفیسر اعظم یوسفانی، بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پروفیسر غلام اصغر چنہ، لیاری میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر انجم رحمان سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی، میڈیکل کالج میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ علیحدہ سے لیا جائے گا جبکہ ڈاؤ، جناح، سندھ یونیورسٹی، لیاقت میڈیکل، بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے 19؍اکتوبر کو بیک وقت انٹری ٹیسٹ منعقد کیے جائیں گے، انٹری ٹیسٹ کے لیے کراچی سمیت 5؍امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے، کراچی سمیت صوبے کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے داخلہ فارم 10؍ستمبر سے جاری کیے جائیں گے، داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30؍ستمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ انٹری ٹیسٹ 19؍اکتوبر کو ہو گا، اجلاس میں سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے رواں سال ایم بی بی ایس اور ڈی ایس کی فیسوں میں 10؍ فی صد اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کو سیکرٹری صحت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے بچوں کی تعلیم و تربیت پہلے ہی شدید متاثر ہو رہی ہے لہٰذا میڈیکل کالجوں میں فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، واضح رہے کہ کراچی سمیت صوبے کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی مجموعی طور پر 17؍سو سیٹوں پر داخلے دیے جائیں گے ان میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں 350؍سیٹوں، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں 350؍، لیاقت یونیورسٹی جامشورو میں 350؍، لیاری میڈیکل کالج کراچی میں 100؍، پیپلز یونیورسٹی برائے خواتین نواب شاہ میں 200؍ اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ میں 350؍ سیٹوں پر داخلے دیے جائیں گے، واضح رہے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ میں غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر شامل ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.