سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات کا آغاز آج سے

image

صوبے بھر میں گیارہویں بارہویں کلاسوں کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014 ء منگل سے شروع ہور ہے ہیں۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے شیڈول کے مطابق منگل کے دن بارہویں کلاس پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کا اُردو لازمی کا پرچہ ہوگا جب کہ شام کے وقت کامرس ریگولر کا انگریزی کا پرچہ ہوگا۔ صبح کے پرچے ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک اور شام کے امتحان ڈھائی بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک ہوں گے۔ ان امتحانات کے لئے 108 مراکز قائم کئے گئے ہیں ان میں سے 87 میں صبح اور شام پرچے ہوں گے۔ امتحانات کا پہلا مرحلہ 16 مئی تک جاری رہے گا جب کہ دوسرا مرحلہ مئی کے آخر میں شروع ہوگا اس طرح اس سال گیارہویں اور بارہویں کے اُمیدواروں کی مجموعی تعداد و لاکھ چالیس ہزار کے قریب ہوگی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ایک مراسلے کے تحت جو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ارسال کیا گیا ہے 13 مراکز کو انتہائی حساس اور 23 کو حساس قرار دیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں سے ان مراکز میں مطلوبہ تعداد میں پولیس نفری تعینات کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس ضمن میں انسپکٹر جنرل پولیس نے ان مراکز میں نفری کی تعیناتی کے لئے متعلقہ ڈی آئی جی اور ایس پیز کو ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ جن تیرہ امتحانی مراکز کو انتہائی حساس بتایا گیا ہے ان کے نام یہ ہیں گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سیکٹر 5-L نیو کراچی، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج 7D-2 نارتھ کراچی، گورنمنٹ پریمیئر کالج نمبر 1 بلاک H نارتھ ناظم آباد، جناح گورنمنٹ کالج ناظم آباد، گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد، عائشہ باوانی گورنمنٹ سائنس کالج نمبر 1 بزرٹا لین، CMS گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نشتر روڈ نزد کے ایم سی اسٹور، گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج بلاک 7 گلشنِ اقبال، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گلستانِ جوہر یونیورسٹی روڈ، گورنمنٹ نیشنل کالج شہید ملت روڈ، PECHS ایجوکیشن فائونڈیشن گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج کشمیر روڈ، گورنمنٹ انٹر بوائز سائنس اینڈ کامرس کالج 36-B لانڈھی، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کورنگی ڈھائی،جب کہ 23 حساس امتحانی مراکز کے نام یہ ہیں ٹرومین اسکول سسٹم (انٹرمیڈیٹ) سیکٹر 11-A نارتھ کراچی، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج 15-A4 بفرزون نارتھ ناظم آباد، گورنمنٹ سٹی کالج نمبر 1 ایف سی ایریا، علامہ اقبال گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بلاک 16 فیڈرل بی ایریا، گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائرسیکنڈری اسکول بلاک 8 عزیز آباد، گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج لیاقت آباد ، آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج بزنس ریکارڈر روڈ، گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج جگر مراد آبادی روڈ، گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر 1 ایم اے جناح روڈ، ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج شاہراہِ لیاقت، ایس ایم گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر 1 شاہراہِ کمال اتا ترک، NJV گورنمنٹ بوائز ہائرسیکنڈری اسکول ایم اے جناح روڈ، ڈے جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج محمد بن قاسم روڈ، آئیڈیل ڈگری کالج بلاک 6 گلشنِ اقبال، گورنمنٹ سپیریئر سائنس کالج شاہ فیصل کالونی نمبر 2 ، جامعہ ملیہ گورنمنٹ ڈگری کالج مارننگ ملیر، گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج ملیر کھوکھرا پار، گورنمنٹ ڈگری بوائز اینڈ گرلز سائنس آرٹس اینڈ کامرس کالج مراد میمن گوٹھ ملیر، گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول حاجی ناتھو ملیر سٹی، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کونکر ولیج گڈاب، گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کونکر ولیج گڈاب، گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر 3، گورنمنٹ ڈگری سائنس کامرس کالج لانڈھی؍کورنگی نمبر6کراچیشامل ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.