نویں و دسویں جماعتوں کے سالانہ عملی اِمتحانات 28اپریل سے

image

نویں و دسویں جماعتوں کے سالانہ عملی اِمتحانات 28اپریل سے2014؁ سے 16مئی2014 تک

جاری رہیں گے۔ اسکولوں کو شیڈول کے مطابق 24اپریل سے 26اپریل تک ٹاؤن وائز پروگرام

دیا جائے گا۔

جن اسکولوں نے ابھی تک اپنے اسکول کے پریکٹیکل پرفارمہ جمع نہیں کرائے وہ فوری طور

پر جمع کرائیں۔

ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی ، کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق نویں

دسویں جماعتوں کے دوسرے مرحلے میں سالانہ عملی امتحانات کا انعقاد 28اپریل 2014؁ سے

شروع ہورہا ہے۔ جسمیں نویں و دسویں جماعت (سائنس و جنرل گروپ ) ریگولر امیدواروں

اور سابقہ امیدوار جسمیں ایڈیشنل ، امپرومنٹ آف گریڈ ، دس پرچہ جات، اور دیگر بورڈز

سے آئے ہوئے امتحان میں شرکت کے اہل ہونگے۔

عملی امتحانات کے حوالے سے سامان اور شیڈول 24اپریل سے 26اپریل 2014؁ تک اتھارٹی

لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس ایگزامینیشن اسٹور سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

شیڈول کے مطابق 24اپریل کو نیو کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، لیاقت آباد گلبرگ، گلشن

اقبال، جمشید ٹاؤن، 25اپریل کو بلدیہ ،سائٹ ، اورنگی، صدر ، لیاری،کیماڑی ، 26اپریل

کو شاہ فیصل ، لانڈھی کورنگی،ملیر،بن قاسم اور گڈاپ شامل ہیں۔

چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے بورڈ سے الحاق شدہ تما م اسکولوں کے سربراہان

کو سخت ہدایات دی ہیں کہ وہ عملی امتحانات کے انعقاد کو شفاف بنائیں اور طلبا ء کو

لیب میں عملی امتحان کے حوالے سے تمام سہولیات بہم پہچائی جائیں۔

خاص طور پر طلباء طالبات کے عملی امتحان کے جرنلز دورانِ امتحان موجود ہونے چاہیئں۔

ہیڈ ، ایڈیشنل ہیڈ اور ڈپٹی ہیڈ اور ناظم امتحانات کسی بھی وقت عملی امتحان کے دن

اچانک دورہ کریں گے۔ لہٰذا تمام اسکولوں کے سربراہان سے التماس ہے کہ دوران عملی

امتحان جرنل اور لیب میں متعلقہ سامان کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.