ثانوی تعلیمی بورڈ نےرجسٹریشن فارم کا پروگرام جاری کردیا

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریڑی حو ر مظہر نے بورڈ سے الحاق شدہ تمام اسکولوں کے سربراہان اور پرائیویٹ امیدواران کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کا پروگرام جاری کردیا ہے جس کے مطابق نویں جماعت( سائنس و جنرل گروپ ریگولر) کے انرولمنٹ فارمز اور پرائیویٹ امیدوارں کے رجسٹریشن فارمز بغیر لیٹ فیس کے دو مئی تا آٹھ اگست تک وصول کئے جائیں گے، دو سو روپےلیٹ فیس کے ساتھ گیارہ اگست تا انتیس اگست، تیس سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ یکم ستمبر تا پندرہ ستمبر، چھ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ سولہ ستمبر تا تیس ستمبر بار ہ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ یکم اکتوبر تاپندرہ اکتوبر، پندرہ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھسولہ اکتوبر تا اکتیس اکتوبر، دو ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ، تین نومبر تا چودہ نمبر اور ڈھائی ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ سترہ نمبر تا اٹھائیس نمبر رجسٹریشن فارم وصول کئے جائیں گےجب کہ پرمیشن فارمز جمع کرانے کے بھی شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیاہے یہ فارمز 2مئی 2014 ،8اگست 2014تک بغیر لیٹ فیس کے جمع ہونگے۔ انرولمنٹ فارمز، رجسٹریشن فامز اور پرمیشن فارمز بورڈ آفس شاخ نیشنل بینک آف پاکستان ، حبیب بینک لمٹیڈ اور عسکری کمرشل بینک سے حاصل کیے جا سکتے اسکے علاوہ انرولمنٹ فارمز بورڈ آفس کے جنرل اسٹور سے بذریعہ پے آڈر بنام سیکریڑ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔انرولمنٹ فارمز ہر طرح سے مکمل پُر ہونا چاہیے جیسے امیدوار کانام ، فیس اسٹیٹمنٹ، اور اسکول رجسڑیشن / رینویل کی تصدیق شدہ کاپی ،بورڈ آفس کے اکائونٹس سیکشن میں پے آڈر بنام سیکریڑی مسز بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی جمع کرایاجاسکتا ہے ۔ پے آڈر کی پشت پر اسکول کی مہر ثبت ہونالازمی ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.