ایم فل، پی ایچ ڈی داخلوں کا آغاز 12مئی سے ہو گا

image

جامعہ کراچی نے رواں سال ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ این ٹی پاس سے کرانے کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے اور ٹیسٹ خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے جامعہ کراچی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کا آغاز 12مئی سے ہو گا نئے داخلوں کے موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ایم یل، پی ایچ ڈی کی فیسوں میں 10فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے داخلوں کے سلسلے میں رجحان ٹیسٹ 15جون کو منعقد ہو گا تاہم این ٹی ایس کیخلاف لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد رجحان ٹیسٹ یونیورسٹی کے تحت کرانے کا فیصلہ ابھی باقی ہے رجحان ٹیسٹ کے انعقاد سمیت دیگر فیصلوں کی منظوری کیلئے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا اجلاس آج پیر کو طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں این ٹی ایس کیخلاف لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے تناظر میں ٹیسٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا نئے فیس شیڈول کے تحت کلیہ فنون، معارف اسلامی اور تعلیمات میں ایل فل کی فیسوں کے سلسلے میں پروسیسنگ فیس 2 ہزار سے بڑھا کر2200،داخلہ فیس 7250سے 7975، سمسٹر فیس8800سے 9680، شعبہ جاتی چارجز فی سمسٹر بغیر اضافے کے 2ہزار، تھیسز ایویلیو ایشن فیس 14800سے 16280اور امتحانی فیس 7300سے 8030 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ انہی کلیات میں پی ایچ ڈی فیسوں کے سلسلے میں ٹیسٹ پروسیسنگ فیس 2ہزار سے 2200، داخلہ فیس 7250سے 7975، سمسٹر فیس 11750سے12925، شعبہ جاتی فیس بغیر اضافے کے 4ہزار فی سمسٹر، تھیسز ایویلیو ایشن فیس21950سے 24145 اور امتحانی فیس 14750سے 16225روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں کلیہ علوم، فارمیسی اور انتظام و انصرام کی ایل فل کی فیسوں کے سلسلے میں فیس 7250 سے 7975روپے، سمسٹر فیس 8800سے 9680، شعبہ جاتی چارجز فی سمسٹر بغیر اضافے کے 4ہزار روپے، تھیسز ایویلیو ایشن فیس 14800سے 16280 روپے جبکہ امتحانی فیس 7330رپوے سے8030روپے کی جا رہی ہے انہی کلیات کی پی ایچ ڈی فیسوں کے سلسلے میں ٹیسٹ پروسیسنگ فیس 2ہزار سے 2200، داخلہ فیس 7250 سے 7975، سمسٹر فیس 11750سے 12925، شعبہ جاتی چارجز فی سمسٹر بغیر اضافے کے 7ہزار روپے، تھیسز ایویلیو ایشن فیس 21950سے 24145اور امتحانی فیس14750سے 16225کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مزید براں ایم ایس (سرجری) اور ایل ڈی (میڈیسن) کی پروسیسنگ فیس 5ہزار سے ساڑھے 5ہزار، داخلہ فیس 22ہزار سے 24200، سمسٹر فیس 11800سے 12980، تھیسز ایویلیو ایشن فیس 29300 سے 32230اور امتحانی فیس 14800سے 16280 کر دی جائے گی۔ اسی طرح کلیہ قانون میں ٹیسٹ پروسیسنگ فیس 5ہزار روپے سے ساڑھے 5ہزار، داخلہ فیس 7250سے 7975، سمسٹر فیس 11800سے 12980، تھیسز ایویلیو ایشن فیس 22ہزار سے 24200 اور امتحانی فیس 14800سے 16280وصول کی جائے گی جبکہ غیر ملکی طلبہ سے کلیہ فنون میں ایک سال کی فیس 7320 یو ایس ڈالر، کلیہ سائنس میں 8785ڈالر اور فیکلٹی آف میڈیسن میں بھی 8785یو ایس ڈالر فیس لی جائے گی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.