انٹر کے تمام امتحانی فارمز جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے کہا ہے کہ طالب علموں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن ، امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے سالانہ امتحانات 2014ء میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کا اعلان کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق مذکورہ بالا گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشنوں سے جبکہ ریگولر امیدوار اپنے کالج پرنسپل سےتصدیق کےبعد پیر 5 مئی سے جمعرات 8 مئی تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بورڈ آفس کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کرا سکتے ہیں۔محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ امتحانی فارمز کے ساتھ مارکس شیٹ اور انرولمنٹ/رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی لگانا ضروری ہوگی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.