تعلیمی اعلانات برائے 05/05/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ایم اے پریویس اور ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے 2؍ مئی کو ملتوی ہونے والے پرچے اب جمعہ 9؍ مئی کو ہونگےجبکہ بی ایس فزیو تھراپی کا 2؍ مئی کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب پیر 26 مئی کو ہوگا ۔ واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی کام ریگولر سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 14 مئی تک 2650 روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور4550 روپے فیس برائے (سال اول ودوم)کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2012ء کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ۔ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.