نویں جماعت کے انرولمنٹ اورنویں اور دسویں جماعتوں کے رجسٹریشن اور پرمیشن کے فارم

image

برائے سالانہ امتحان 2015 جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا اسکول کے

سربراہان اعلان شدہ تاریخوں میں فارم جمع کرانے کو یقینی بنائیں ۔حور مظہر(سیکریٹری

میٹرک بورڈ کراچی)

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریڑی مسز حو ر مظہر کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ سے

الحاق شدہ تمام اسکولوں کے سربراہان اور پرائیویٹ امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ

نویں جماعت( سائنس و جنرل گروپ ریگولر) کے انرولمنٹ فارمز اور پرائیویٹ امیدوارں کے

رجسٹریشن فارمز مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق وصول کیے جائیں گے۔

بغیر لیٹ فیس

02-05-2014 سے 08-08-2014 تک

Rs.200/-لیٹ فیس کے سا تھ

11-08-2014 سے 29-08-2014 تک

'Rs.300/-لیٹ فیس کے ساتھ

01-09-2014 سے 15-09-2014 تک

Rs.600/-لیٹ فیس کے ساتھ

16-09-2014 سے 30-09-2014 تک

*Rs.1200/-لیٹ فیس کے ساتھ

01-10-2014 سے 15-10-2014 تک

*Rs.1500/-لیٹ فیس کے ساتھ

16-10-2014 سے 31-10-2014 تک

(Rs.2000/-لیٹ فیس کے ساتھ

03-11-2014 سے 14-11-2014 تک

*Rs.2500/-لیٹ فیس کے سا تھ

17-11-2014 سے 28-11-2014 تک

جبکہ پرمیشن فارمز جمع کرانے کے بھی شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیاہے یہ فارمز 2مئی

2014 ،8اگست 2014تک بغیر لیٹ فیس کے جمع ہونگے۔انرولمنٹ فارمز، رجسٹریشن فامز اور

پرمیشن فارمز بورڈ آفس بوتھ کے مندرجہ ذیل بینکوں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں:

نیشنل بینک آف پاکستان ، حبیب بینک لمٹیڈ، عسکری کمرشل بینک

اسکے علاوہ انرولمنٹ فارمز بورڈ آفس کے جنرل اسٹور سے بذریعہ پے آڈر بنام سیکریڑ ی

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

انرولمنٹ فارمز ہر طرح سے مکمل پُر ہونا چاہیے جیسے امیدوار کانام ، فیس اسٹیٹمنٹ،

اور اسکول رجسڑیشن / رینویل کی 2014-2015کی تصدیق شدہ کاپی ، بورڈ آفس کے اکاؤنٹس

سیکشن میں پے آڈر بنام سیکریڑی مسز بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی جمع کرایاجاسکتا

ہے ۔ پے آڈر کی پشت پر اسکول کی مہر ثبت ہونالازمی ہے۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.