تعلیمی اعلانات برائے 15/05/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے سال اول / سال آخر ریگولر(کالجز) کے طلبہ اپنی امتحانی فیس بغیر لیٹ فیس کے اپنے متعلقہ کالجز میں 05 جون تک جمع کراسکتے ہیں۔ سال اول و آخر کی فیس 3300 روپے ہے۔جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہوںگے۔جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایل ایل بی سال اول، دوئم،آخر اور ایل ایل ایم سال اول ودوئم کے سالانہ امتحانی فارم 15سے28 مئی بغیر لیٹ فیس کے متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ایل ایل بی سال اول، دوئم اور آخر کی فیس 5000 روپے اور ایل ایم سال اول ودوئم کی فیس 5400 روپے ہے۔ایسے طلبہ جو 2008 ء یا اس سے قبل(ایل ایل بی تین سالہ پروگرام) میں انرولڈ ہوئے تھے ،انہیں فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہونگے۔٭تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ہائیر سیکنڈری سرٹیفکٹ پارٹ ون اور ٹو ( گیارہویں اور بارہویں جماعت ) کے 9 مئی 2014ء کو ملتوی کیے گئے پرچے اب 19 مئی 2014ء کو لیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.