تعلیمی اعلانات برائے 06/06/2014

image

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق ڈینز کمیٹی کی حالیہ میٹنگ کے فیصلے کے تحت 05 جون 2014 ء کو ملتوی ہونے والے (صبح وشام) کے امتحان اب بروز اتوار08 جون 2014 ء کو مقررہ وقت پر ہونگے۔اس سلسے میں طلبہ کی سہولت کے لئے پوائنٹس بسیں بھی معمول کے مطابق چلیں گی٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانی فارم جمع کرائے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 09 تا17 جون2014 ء تک 3000/= روپے فیس برائے سال اول / دوئم کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور ایم اے سال اول / دوئم کے سالانہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحان فیس کے علاوہ 5000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.