سر سید یونیورسٹی کا امتحانی شیڈول

image

سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پیر9؍جون سے امتحانات دوبارہ شروع ہوں گے۔ سرسید یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق 4 جون کو ملتوی ہونے والے پرچے اب پیر 9 جون کو ہوں گے، جبکہ 5 جون کو منسوخ ہونے والے تمام پرچے 10 جون کو ہوں گے۔فرسٹ سمسٹرکے لئے 4 جون کو ہونے والے تمام ٹیکنالوجیز کے ملتوی شدہ پرچے اب بروز پیر 9 جون 2014ء کو مارننگ شفٹ میں ہوں گے اور ففتھ سمسٹر الیکٹرانک انجینئرنگ، سول انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے منسوخ پرچے 9جون کو ایوننگ شفٹ میں ہوں گے۔اسی طرح ففتھ سمسٹر کمپیوٹر انجینئرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ اور بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے 4 جون کے ملتوی پرچے 10 جون کو ایوننگ شفٹ میں ہوں گے اور تھرڈ سمسٹر کے لئے ہونے والے 5جون کے تمام ملتوی پرچے اب 10 جون کو مارننگ شفٹ میں ہوں گے۔علاوہ ازیں29 مئی کے منسوخ شدہ پرچے اب 9جون اور10جون کو ایوننگ شفٹ میں ہوں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.