تعلیمی اعلانات برائے 02/07/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ریگولر سال اول/ دوم کے سپلیمنٹری امتحانی فارم 2050 روپے فیس برائے سال اول / دوم اور کمبائنڈ 3650 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں 8؍ جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ایسے طلبہ جو 2012ء کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے، جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی اے پرائیوٹ کے سپلیمنٹری امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس 4؍ جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 2800روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور5000 روپے فیس برائے (سال اول ودوم )کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ پر جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ،جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.