تعلیمی اعلانات برائے 03/07/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے7 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 3000 روپے فیس برائے سال اول / دوم کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور ایم اے سال اول / دوم کے سالانہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے/ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے رجسٹریشن فارم 7؍جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 2700روپے فیس کے بینک کاونٹرز واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔مضمون میں تبدیلی کیلئے بھی ان ہی تاریخوں میں 700روپے کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایل ایل بی سال اول اور دوم کے سالانہ امتحانات 3 سے 18 جولائی صبح 10.00 سے 1.00 بجے دوپہر منعقد ہونگے۔طلبہ اپنے متعلقہ کالجز سے ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام حاصل کرسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.