تعلیمی اعلانات برائے 07/26/2014

image

جامعہ کراچی کی جانب سے سیمسٹر فیس جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے بی ایس ،آنرز ، بی بی اے، بی پی اے برائے سیمسٹر2 ،4 ، 6اور 8 جبکہ ڈی فارم/ بی فارم اور ایم فارم برائے سیمسٹر2 ،4 ، 6 ،8 اور 10 اور ایم ایس ، ایم اے، ایم ایس سی ، ایم کام، ایم بی اے سال آخر کی سیکنڈ سیمسٹر کی فیس یو بی ایل اورنیشنل بینک پاکستان کی کراچی یونیورسٹی کیمپس برانچوں میں جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنی فیس اپنے شعبوں کے شیڈول کے مطابق 4؍ اگست سے 3؍اکتوبر تک بغیر لیٹ فیس کے اور 6 سے 17؍اکتوبر 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ریگولر طلبہ کی امتحانی فیس 100روپے فی کورس اور ریپیٹرطلبہ کے 200روپے فیس کورس، طلبہ اپنی فیسوں کی تفصیل اور جمع کرانے کی تاریخوں کے لئے اپنے متعلقہ شعبوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ٭ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ 4 سے 6؍اگست منعقد کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ ورکشاپ اساتذہ، انتظامی شعبے سے وابستہ افراد، انٹرپنیورز اورطلبہ کیلئے بہت مفید ہوگا۔ اس ورکشاپ کے ریسورس پرسن فرخ احمد میاں ہونگے۔ ورکشاپ کے اوقات دوپہرایک بجے سے شام پانچ بجے تک ہونگے ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.